: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اس بار جہاں ایس پی۔ کانگریس
اتحاد کے درمیان انتخابی مہم کی کمان پرینکا اور ڈمپل سنبھال رہی ہیں، وہیں
سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو ارپنا یادو بھی
لکھنؤ کی کینٹ سیٹ سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار ہیں۔ اسی درمیان سیاسی
گھرانے کی ایک اور بہو اپنے امیدواروں کے لئے ووٹ مانگ رہی ہے۔ جی ہاں ہم
بات کر رہے راشٹریہ لوک دل کے سربراہ چودھری اجیت سنگھ کی بہو چارو چودھری
کی جسے آر ایل ڈی نے
اپنی پارٹی کا اسٹار کمپینر بنایا ہے۔
پیر کو چارو نے باغپت کے چھپرولی اسمبلی سے امیدوار سہیندر رمالا کی حمایت
میں روڈ شو کر انتخابی مہم شروع کی۔ چھپرولی، تگانا اور رمالا سمیت درجنوں
گاووں میں روڈ شو کر چارو نے آر ایل ڈی کے امیدوار کو جتانے کی اپیل کی۔
وہیں 403 نشستوں پر امیدوار لڑانے کے سوال پر چارو نے کہا کہ کتنی سیٹ ملتی
ہے یہ عوام ہی طے کریں گے۔ ساتھ ہی جب ان سے ایس پی اور كانگریس کے اتحاد
پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کچھ بھی بولنے سے انکار کر دیا۔